تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:تمام انسانیت کی نجات قرآن پر عمل میں ہے۔مقررین دارالاصلاح

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔تمام انسانیت کی نجات قرآن پر عمل میں ہے۔امیر جماعت اسلامی ضلع قصور راو اختر علی۔نبی مہرباں کا بنایا خاندانی نظام دنیا اور آخرت میں سکون اور نجات کا ذریعہ ہے۔ ڈاکٹر اختر عزمی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علاقے کے معروف دینی رہنماڈاکٹر عبدالخالق مرحوم کے قائم کردہ ادارہ دارالاصلاح کا سالانہ اجتماع بھائی پھیرو میں منعقد ہوا جس میں ملک کے طول و عرض سے عوام کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔راو اختر علی نے کہا کہ اللہ نے جن و انس کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیااور باقی کائنات کو اس کے لیے مسخر کیا۔معروف دینی سکالر اور کئی کتابوں کے مصنف ڈاکٹر اختر حسین عزمی نے کہا کہ نبی مہرباں نے جو خاندنی نظام تشکیل دیا ہمیں بھی اپنے خاندان کی تربیت اسی نہج پر کرنی چاہیے کیونکہ انکے بنایا خاندنی نظام دنیا و آخرت میں سکون اور کامیابی کی ضمانت ہے۔معروف دینی سکالر خلیل الرحمان چشتی نے کہا کہ تمام انسانیت کی نجات قرآن پر عمل میں ہے۔ قرآن سے اپنے تعلق کو جتنا مضبوط کرتے جائیں گے اتنی ہی رحمتیں اور برکتیں ہم پر نازل ہوتی رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ آجکل ہمارا خاندانی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے کیونکہ ہم اپنے خاندان کی تربیت پر توجہ نہیں دیتے۔ہمیں چاہیے کہ اپنے خاندان کو دین سے محبت کرنا سکھائیں،اسلام نے رشتوں کی جو احترام دیا اسے اپنے خاندانوں میں بھی رائج کریں کیونکہ خاندان کی اچھی تربیت سے نہ صرف ہم اس دنیا میں سکون سے رہ سکتے ہیں بلکہ نیک اولاد اور خاندان ہمارے لیے آخرت میں بھی نجات کا ذریعہ بنے گا۔ ان کے علاوہ دیگر مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ امت مسلمہ کو پستی سے نکالنے کا واحد حل تعلق باللہ اور قرآن کی تعلیمات پر عمل میں ہے۔ معاشرے کی اصلاح کے لیے انتیس سال قبل ڈاکٹر عبدالخالق نے جس ادارے کی بنیاد رکھی وہ شمع آج چار سو روشنی پھیلا رہی ہے۔ مقررین نے کہا کہ ہر مسلمان پر فرض ہے کہ وہ انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکال کر ایک اللہ کا غلام بنا دے۔مقررین نے دنیا بھر میں اسلام کی دعوت پھیلانے پر جماعت اسلامی کے بانی سید مودودی کے کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اجلاس سے عبداللہ شکیل،صدیق فانی،ڈاکٹر داود پرویز مغل اور مقبول کمبوہ سمیت دیگر کئی مزہبی رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!