تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:ٹول پلازہ کے قریب بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، دو بھائی موقع پر جاں بحق

پتوکی (تحصیل رپورٹر)پتوکی ملتان روڈ پر ٹول پلازہ کے قریب بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر دو سگے بھائی موقع پر جاں بحق تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار ہو کر محمد نعیم اپنے بھائی کے ہمراہ حبیب آباد سے پتوکی کی طرف آرہا تھا کہ تیز رفتار بس نے ٹکر مار کر کچل دیا جس کے نتیجے میں دونوں سگے بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پتوکی کے ایس ایچ او حافظ عاطف نذیر پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور دونوں بھائیوں کی نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کیا۔بس کا ڈرائیور حادثہ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔تھانہ صدر پولیس پتوکی نے کاروائی شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  معروف شاعرہ پروین شاکر کے چاہنے والے آج انکی سال گرہ منارہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker