تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:نامعلوم نوجوان نشہ آور ٹیکے لگا لگا کر زیادہ نشہ چڑھنے سے زندگی کی بازی ہار گیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔تھانہ سٹی بھائی پھیرو میں ایک اور نامعلوم نوجوان نشہ آور ٹیکے لگا لگا کر زیادہ نشہ چڑھنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔ بھائی پھیرو اور گردونواح میں میڈیکل سٹوروں پرنشہ آور ٹیکوں،گولیوں، شربتوں اور دونمبرادویات کی کھلے عام فروخت۔نئی نسل تباہ،محکمہ صحت خاموش تماشائی۔فروخت کرنے والے میڈیکل سٹوروں کے ککھ پتی مالکان کروڑ پتی بن گئے۔عوامی و سماجی حلقوں کا دونمبر ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹوروں اور محکمہ صحت کے کرپٹ افسران کے خلاف فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سٹی بھائی پھیرو کے قبرستان سے ایک نامعلوم پچیس سالہ نوجوان کی لاش پڑی ملی۔اطلاع ملنے پر جب سٹی پولیس موقع پر پہنچی تو دیکھا کہ لاش کے نزدیک نشہ آور ٹیکوں کی خالی شیشیاں اور سرنجیں بکھری پڑی تھیں اور ایسے لگتا تھا کہ نوجوان نے نشہ آور ٹیکے لگا لگا کر زیادہ نشہ کا مزہ لینے کی کوشش کی اور نشہ کی زیادتی سے مر گیا۔پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر حسب ضابطہ کاروائی کرکے لاش سپرد خاک کر دی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھائی پھیرو،دینا ناتھ،جمبراور گردونواح میں میڈیکل سٹوروں پرنشہ آور ٹیکوں،گولیوں،شربتوں اور دونمبرادویات کی کھلے عام فروخت جاری ہے اور ان نشہ آور ادویات کے استعمال کی وجہ سے نوجوان نسل کے سینکڑوں افراد نشہ کی لت میں مبتلا ہوکر زندہ لاشیں بن چکے ہیں۔عطائی ڈاکٹروں نے یہ گھناؤنا کاروبار سر عام کیا ہوا ہے اور یہ کاروبار اتنا منافع بخش ہے کہ ککھ پتی لوگ اس کاروبار سے کروڑ پتی بن چکے ہیں،اور جگہ جگہ عطائی ڈاکٹروں کی دوکانیں کھمبیوں کی طرح اگ آئی ہیں۔یہ کاروبار محکمہ صحت کے افسراں کی ملی بھگت سے ہوتا ہے اور اس کیلیے ہر ماہ لاکھوں روپے کی منتھلیاں مجاز افسراں کی جیبوں میں جاتی ہیں اور یہ افسران ان موت کے سوداگروں کو کھلی چٹھی دیکر نئی نسل کی تباہی کا نظارہ کرتے ہیں۔بعض عطائی ڈاکٹروں نے ایک لمبے عرصہ اپنے کلینکوں کے باہر بڑے،بڑے بورڈ آویزاں کر رکھے ہیں جن پر پروفیسر و ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کے نام لکھے ہوئے ہیں اور وہ دو نمبر سے لیکر چار نمبر تک کی ادویات کھلے دھڑلے سے فروخت کر رہے ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے نشہ ااور اوردونمبر ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹوروں اور محکمہ صحت کے کرپٹ افسران کے خلاف فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  مریدکے:پولیس کا ڈرگ انسپکٹرکے ہمراہ چھاپہ،مختلف قسم کی ادویات تیارکرنے والے فیکٹری پکڑلی

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker