پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم نے عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ مسترد کر دیا

اسلام آباد(پاک نیوز) وزیراعظم عمران خان سے جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات میں‌ استعفیٰ پیش کیا جسے مسترد کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنےکی ہدایت کی گئی ہے۔اس سے قبل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے خلاف تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ پر 4 صفحات پر مشتمل تردیدی بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے خلاف تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔ اللہ کا شکر ہے میرے اور اہلخانہ کیخلاف الزامات کی کوشش بے نقاب ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں  مراد علی شاہ سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب ہوگئے

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker