پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

کراچی(پاک نیوز)وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ 802 ارب روپے مالیت کے منصوبوں کا اعلان کریں گے۔وزیراعظم عمران خان گورنر ہاؤس میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں گورنر عمران اسمعیٰل اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت وفاق اور سندھ کے وزراء کی کمیٹی کے ارکان بھی شریک ہوں گے۔ اس کےعلاوہ وزیراعظم صنعت کاروں، تاجروں سے بھی ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کراچی سمیت سندھ کے لیے اہم ترقیاتی منصوبوں کے پیکج کا اعلان کریں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 802 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کریں گے جس میں سے سے زیادہ تر منصوبوں پر پہلے سے ہی کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پیر تبسم بشیر اویسی 8مئی کوعمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچے گے

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker