پاکستانتازہ ترین

ڈیرہ اسماعیل خان پر شدت پسندوں کا حملہ، 237قیدی فرار

armyڈیرہ اسماعیل خان (ڈیسک رپورٹر) سینٹرل جیل پر دہشت گردوں کے حملے میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت گیارہ افراد جاں بحق ہوگئے، حملے کے دوران دو سو سینتیس قیدی بھی فرار ہوگئے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق رات ساڑھے بارہ بجے کے قریب دہشت گردوں نے سینٹرل جیل پر دھاوا بول دیا۔ صبح چار بجے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جبکہ ساٹھ دھماکے بھی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے دوران تین خودکش حملہ آوروں نے خود کو اڑا لیا۔ سینٹرل جیل پر دہشت گردوں کے حملے میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت گیارہ افراد جاں بحق ہوئے جبکہ آٹھ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ کمشنر کا کہنا ہے کہ حملے کے دوران دو سو تینتالیس قیدی فرار ہوگئے تھے جن میں سے چھ کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ مفرور قیدیوں میں تیس دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق حملے کے وقت آٹھ سو اڑتالیس قیدی موجود تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی سینٹرل جیل سے دو خودکش حملہ آوروں کی لاشیں بھی ملی ہیں۔ واقعے کے بعد فوج نے جیل کا محاصرہ کرلیا۔ شہر میں کرفیو نافذ کرکے وائرلیس سروس بھی معطل کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:پٹرول وبجلی کی قیمتوں میں اضافہ، سینکڑوں شہریوں نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker