پاکستانتازہ ترین

یوم بحریہ آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

کراچی(پاک نیوز) یوم بحریہ آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ 1965 کی جنگ میں ‘دوارکا’ کے محاذ پر دشمن کو عبرتناک شکست، ریڈار سسٹم اور ہوائی اڈہ تباہ کر کے کراچی محفوظ بنانے والوں کو سلام پیش کیا گیا۔ نیول چیف نے کہا خون کے آخری قطرے تک مادر وطن کا دفاع کریں گے۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے پیغام میں کہا 8 ستمبر کا دن پاک بحریہ کے شہداء اورغازیوں کی قربانیوں اور جذبے کو سراہنے کا دن ہے، یہ دن ہمیں اپنے اسلاف کے کارناموں اور کامیابیوں کی یاد دلاتا ہے، آپریشن دوار کا ہماری قومی تاریخ کی عظیم فتح ہے، پاک بحریہ نے بھارتی بندرگاہ دوار کا پر حملہ کر کے ریڈار سٹیشن تباہ، دشمن کا غرور خاک میں ملایا۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker