تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:علاقائی صحافیوں کو ہراساں کیا جارہا ہے ،حاجی رمضان

بھائی پھیرو(نامہ نگار)علاقائی صحافیوں کو ہراساں کیا جارہا ہے جھوٹے مقدمات کا اندراج اور کام سے روکنا آزادی صحافت پر حملہ کے مترادف ہے۔معروف صوفی بزرگ برکت علی لدھیانوی کی دینی خدمات کو خراج تحسین۔ ان خیالات کا اظہاربھائی پھیرو پریس کلب کے سرپرست اعلی حاجی محمد رمضان نے پریس کلب مانگا کی ماہانہ میٹنگ سے خطاب کرتے کیا۔سرپرست اعلی حاجی محمد رمضان اور سرپرست رانا محمد اشفاق کے علاوہ صدرعابد بھٹی،چئیرمین میاں عامر احمد جاوا ،جنرل سیکرٹری عطااللہ بھٹی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری کاشف ارشد،فنانس سیکرٹری شیخ جاوید،سیکرٹری نشرو اشاعت محمدرمضان منشاء،جوائینٹ سیکرٹری محمد خالدقادری GR،نے شرکت کی،بعد میں میزبان وسیکرٹری انٹرٹینمنٹ شیخ محمد ناصر،کی طرف سے صحافیوں کو ایک پر تکلف عشائیہ دیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے معروف صحافی سرپرست اعلی حاجی محمد رمضان کہا کہ علاقائی صحافی اپنے قلم کے ذریعے ظلم جبراور معاشرتی ناانصافیوں کے خلاف جہاد کر رہے ہیں اور ان کا قلم شہریوں کا ترجمان اور مظلوموں کی آواز بن چکا ہے مگر ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت علاقائی صحافیوں کو کام سے روکنے کیلئے انہیں دبایا جارہا ہے تاکہ وہ حق وصداقت کا علم بلند کرنے کی بجائے خاموش ہوجائیں مگر علاقائی صحافی کسی بھی دباو کی پروا کئے بغیر اپنے قلم کے ذریعے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گیانہوں نے میاں عامر کی ڈکیتی بر آمد نہ کرنے پر تھانہ مانگا پولیس کی مزمت کی اور وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ علاقائی صحافیوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر خصوصی اقدامات کئے جائیں تاکہ وہ اپنے فرائض ذمہ داری اور احسن طریقہ سے آزادانہ ماحول میں سرانجام دے سکیں۔اجلاس میں شیخ محمد ناصر کے مرشد معروف صوفی بزرگ صوفی برلت علی لدھیانوی کی دینی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button