تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:موٹر سائکل سوار ڈاکو کیش لیجاتی کار کو برسٹ مار کر لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔شہر میں دن دیہاڑے دو موٹر سائکل سوار ڈاکو کیش لیجاتی کار کو برسٹ مار کر لاکھوں روپے لوٹ کر فرار۔تھانہ سٹی میں بڑھتی ڈکیتیوں اور چوریوں کے خلاف عوام سراپا احتجاج۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دن دیہاڑے نواحی فیکٹری یونائیٹڈ موٹر سائکل کا کیشیرعبدالوحید اپنے ڈرائیور عدنان کے ہمراہ ہونڈا سٹی کار نمبر LEA 9102پر بھائی پھیرو کے بینک سے بیس لاکھ کیش لیکر واپس جا رہے تھے کہ جب وہ چاند میرج ہال کے سامنے پہنچے تو پیچھے سے آنے والے سرخ رنگ کی بغیر نمبری ہونڈا موٹر سائکل پر سوار دو نامعلوم مسلح ڈاکووں نے برسٹ کار کر کار کے دونوں ٹائر پھاڑ دیے،گاڑی چھلنی ہو گئی اورڈاکو بیس لاکھ روپے چھین کر فائرنگ کر تے موقع سے فرار ہو گئے۔بھائی پھیرو شہر میں تھانہ سٹی کی حدودود میں گزشتہ چند دنوں سے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے اور عوام عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں۔ڈکیتی کی دن دیہاڑے واردات پر فیکٹری کی انتظامیہ نے اعلی پولیس حکام سے مطابہ کیا ہے کہ ڈاکووں کو گرفتار کرکے مال بر آمد کیا جائے

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker