پاکستانتازہ ترین

توشہ خانہ ریفرنس: زرداری پر فرد جرم عائد، نوازشریف اشتہاری قرار

اسلام آباد(پاک نیوز)احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دیے دیا جب کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کر دی۔سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت راولپنڈی میں ہوئی۔نواز شریف اور آصف زرداری پر توشہ خانہ سے تحائف میں ملی گاڑیاں ذاتی استعمال کے لیے لینے کا الزام ہے جب کہ یوسف رضا گیلانی پر گاڑیاں دینے کی سمری منظور کرنے کا الزام ہے۔دوران سماعت احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کہا کہ آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی پر فردجرم عائد کرتے ہیں۔جج اعظم خان نے آصف زرداری کے وکیل وکیل فاروق ایچ نائیک سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے چارج شیٹ پڑھنی ہے تو پڑھ لیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ملزمان صحت جرم سے انکار کر رہے ہیں؟ جس پر بتایا گیا کہ آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی نے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے۔یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے کہا کہ وزیراعظم کے پاس اختیار ہوتا ہےکہ سمری کی منظوری دے، نیب نے اختیارات کے غلط استعمال کا غلط ریفرنس بنایا۔بعدازاں یوسف رضا گیلانی خود روسٹرم پر آ گئے اور مؤقف اپنایا کہ میں نے کبھی رولز کے خلاف کوئی کام نہیں کیا، قانون کے مطابق جو سمری آئی اسے منظور کیا، اگر سمری غلط ہوتی تو سمری موو ہی نہ ہوتی۔احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے اور 7 روز میں نواز شریف کی پراپرٹی کی تفصیلات طلب کر لیں۔توشہ خانہ ریفرنس میں عبدالغنی مجید، انور مجید پر بھی فرد جرم عائد کی گئی، تاہم دونوں ملزمان نے بھی صحت جرم سے انکار کر دیا۔توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  نواز شریف پاکپتن دربار اراضی کیس میں سپریم کورٹ میں پیش

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker