پاکستانتازہ ترین

موٹروے واقعہ: شہباز شریف نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی

لاہور(پاک نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپنے بیان پر عوام سے معافی مانگ لی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ میری بات سے جو تاثر ابھرا، میرا وہ مطلب نہیں تھا۔ صحیح طور پر بات نہ کر سکنے سے بےحسی کا تاثر بنا۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ موٹروے زیادتی کا واقعہ دل دہلا دینے والا تھا جس پر انتہائی افسردہ ہوں۔ امید ہے کہ حکومت اب سیالکوٹ موٹروے پر شہریوں کی حفاظت یقینی بنائے گی۔واضح رہے کہ شہباز شریف نے اپنی تقریر میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ چونکہ یہ اندوہناک واقعہ سیالکوٹ موٹروے پر پیش آیا، تو میں سمجھتا ہوں کہ یہاں پر یہ کہنا غیر مناسب نہیں ہوگا کہ یہ موٹروے بھی میاں نواز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) نے بنائی۔

یہ بھی پڑھیں  سعودی عرب نے ایران کے ساتھ ثالثی کی کوششوں کو مسترد کردیا

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker