تازہ ترینعلاقائی

جمبر: گورنمنٹ سکولز کے سامنے کھڑا پانی انتظامیہ کو منہ چڑا رہا ہے۔طلبہ وطالبات کو سکول پہنچنے میں سخت دشواری

جمبر(نامہ نگا) جمبر گورنمنٹ گرلز اور بوائز ہائی سکولز کے سامنے سے گزرنے والے جمبر ٹھٹھی روڑ پر پانی کھڑے ہونے کی وجہ سے طالبعلموں کو سکول جانے میں سخت دشواری۔تفصیلا ت کے مطابق بوائز اور گرلزہائی سکولز کے سامنے گزشتہ بارشوں اور سیوریج کے ناقص انتظامات کی وجہ سے روڑ پر ابھی تک پانی کھڑا ہے۔ ٹاؤن کمیٹی جمبراور تحصیل انتظامیہ کوکئی بار اس پانی کو نکالنے کے لیے یاددہانی کرائی مگر انتظامیہ خاموش تماشائی بن ہوئی ہے جبکہ دوسری طرف ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈینگی اور کرونا سے بچاؤ کے لیے سکولز کوسخت انتظامات کرنے کے آرڈر کررہا ہے۔ سکول انتظامیہ نے بچوں کو سکول میں آنے کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت دیوار کے ساتھ ساتھ مٹی کی ٹرالیا ں ڈلوائی تاکہ طالب علم تعلیم حاصل کرنے کے لیے سکول میں داخل ہوسکیں۔جمبر کی عوام نے وزیراعظم پاکستان اور دیگر حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ سکولز کے سامنے کھڑے پانی کو فوری طور پر صاف کرایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ بنانے پر اسحاق ڈار ناراض

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker