پاکستانتازہ ترین

ملک بھر میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر 22 تعلیمی ادارے بند

اسلام آباد(پاک نیوز) این سی او سی نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے پر تعلیمی اداروں کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے ملک بھر میں 48 گھنٹے کے دوران 22 تعلیمی ادارے بند کر دیئے، خیبرپختونخوا میں 16، اسلام آباد میں ایک، آزاد کشمیر میں 5 تعلیمی ادار بند کئے گئے۔دوسری جانب سندھ میں تعلیمی ادارے کھلتے ہی کورونا کے کیسز آنا شروع ہوگئے، سندھ کے 2 کالجز کے 8 ممبران کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کے ذریعے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حیدر آباد کے ڈسڑکٹ مٹیاری کے دو کالجز میں عملےکے 8 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، کورونا وائرس کے کیسز آنے کے بعد دونوں کالجز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker