پاکستانتازہ ترین

پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کا حکم

لاہور(پاک نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کا حکم دیتے ہوئے محکمہ تحفظ ماحول سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے پولی تھین بیگ کے استعمال کے خلاف ہارون فاروق کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے ابوذر سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ پنجاب کے متعدد شہر ابھی باقی ہیں جہاں پولی تھین بیگز کا استعمال جاری ہے،پولی تھین بیگز سے آلودگی پھیل رہی ہے لہذا پنجاب بھر میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا جائے۔جس پر عدالت نے پنجاب بھر میں پولی تھین بیگز کا استعمال بند کرنے کا حکم دیا،ساتھ ہی جسٹس شاہد کریم نے محکمہ تحفظ ماحول کو حکم دیا کہ پورے پنجاب میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی کے حکم پر عملدرآمد کرایا جائے۔اس کے علاوہ عدالت نے پنجاب بھر میں شاپنگ مالز اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز پر پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کے حکم پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت نے لاہور کے تمام اسٹور، بیکریز، ہوٹلوں اور فارمیسز پر بھی پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کا حکم بھی دے رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: لڑائی کے دو مختلف واقعات میں 9افراد کاخاتون سمیت دو افراد پرتشدد

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker