پاکستانتازہ ترین

پاکستان کی بڑی کامیابی،ریکوڈک معاملے میں 6 ارب ڈالر ایوارڈ پرحکم امتناع جاری

اسلام آباد(پاک نیوز) انٹرنیشنل سنٹر فار سیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹ میں پاکستان کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ عالمی بینک کے ثالثی فورم نے ریکوڈک معاملے میں چھ ارب ڈالر ایوارڈ پر حکم امتناع جاری کر دیا ہے۔‏‏اکسیڈ ٹریبونل نے جولائی 2019ء میں آسٹویلوی کمپنی ٹیتھیان کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ ‏اکسیڈ نے پاکستان کو 6 ارب ڈالر آسٹریلوی کمپنی کو ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔‏اپریل 2020ء میں حکم امتناع مستقل کرنے کی سماعت ویڈیو لنک پر ہوئی تھی۔ ‏ریکوڈک معاملے پر حتمی سماعت مئی 2021ء میں ہوگیخیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے ریکوڈک سے متعلق عالمی ٹربیونل کے عائد کردہ 5.8 ارب ڈالرز جرمانے کے فیصلے کو تبدیل کروانے کی پوری کوشش کی جا رہی تھیں۔پاکستان نے آسٹریلوی کمپنی کو کان کنی کی لیز دینے کے بعد اس کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا، جس پر آسٹریلوی کمپنی نے ٹربیونل میں پاکستان سے جرمانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔اس پر پاکستان نے موقف اپنایا کہ جرمانہ ادا کرنے سے کورونا وبا کے خلاف جاری کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔ بلوچستان میں واقع ریکوڈک کا علاقہ معدنیات بشمول سونے اور تانبے کے لیے جانا جاتا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت اسے ایک تذویراتی اثاثہ سمجھتی ہے۔عالمی بینک کا بین الااقوامی سینٹر فار سیٹلمنٹ آف انوسٹمنٹ ڈسپیوٹس پاکستان کی اس درخواست پر غور کر رہا تھا جس میں ریکوڈک منصوبے کی لیز پر عمل نہ کرنے کی اجازت دینے پر عائد جرمانے کو ختم کرنے کا کہا گیا۔یاد رہے کہ پاکستان نے ٹیتھیان کاپر کمپنی کو ریکوڈک میں کان کنی کی لیز دی تھی۔ ٹیتھیان دراصل آسٹریلوی کمپنی بارک گولڈ کارپ اور چلی کی کمپنی انتوفاگسٹو کے درمیان 50، 50 فیصد کی شراکت داری ہے۔غیر ملکی کمپنی کی معاہدے میں توسیع کی درخواست کو مسترد کرنے کے بعد بلوچستان حکومت نے اس علاقے میں کان کنی کے لیے ایک کمپنی قائم کی تھی۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد یہ تنازع ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہے۔پاکستان اور ٹیتھیان کے درمیان معاملے کو متبادل ذرائع سے حل کرنے پر رضامندی ظاہر کی گئی تھی لیکن ابھی تک ان مذاکرات کا مستقبل واضح نہیں ہو سکا۔پاکستانی حکام کے مطابق ابھی تک فریقین کے درمیان اس سلسلے میں براہ راست رابطہ نہیں ہوا۔ ٹیتھیان کے بیان کے مطابق بھی اس سلسلے میں ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔اٹارنی جنرل کے دفتر میں موجود ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ ٹیتھیان کے ساتھ عدالت کے باہر معاہدے کا امکان موجود ہے لیکن اس کے لیے اس معاملے کے حتمی فیصلے کا انتظار ہے جو شاید اگلے سال تک بھی نہ آ سکے۔ریکوڈک کا منصوبہ وزیراعطم عمران خان کی حکومت کا امتحان قرار دیا جا رہا ہے۔ سفارتی ذرائع کے استعمال سے اس معاملے کو حل کر کے مزید بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے۔ٹیتھیان کی ویب سائٹ کے مطابق ریکوڈک منصوبہ 3.3 ارب ڈالرز کی لاگت سے تانبے اور سونے کی کان کنی کا منصوبہ تھا۔کمپنی کے مطابق یہ بلوچستان میں کان کنی کے کئی اور منصوبوں کے لیے ایک مشعل راہ کی حیثیت رکھتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:شہبازشریف کےوعدوں کے باوجود گنے کےکاشتکاروں کو180روپے فی من نرخ نہیں مل رہے،حاجی رمضان

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker