تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:تفتیشی افسران کو چاہیے کہ دل میں خوف خدا رکھتے ہوئے ،سی پی او

downloadگوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)سٹی پولیس آفیسر عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ کسی بھی وقوعہ میں اصل ملزمان کو ٹریس اور گرفتار کرنے میں وقوعہ کا موقعہ ملاحظہ نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔موقعہ ملاحظہ میں تھوڑی سی کوتاہی یا غفلت بڑی غلطی کا پیش خیمہ بن سکتی ہے ملزم کی سز ا یابی کے لیے شہادت بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ تفتیشی افسران کو چاہیے کہ دل میں خوف خدا رکھتے ہوئے ، محنت ، ایمانداری اور دیانتداری سے مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کریں۔ پراسیکیوشن برانچ سے قریبی رابطہ رکھیں اورفائل مقدمہ میں پائے جانے والے نقائص کو دور کر کے چالان عدالت مجاز میں جمع کروائیں۔ پراسیکیوشن برانچ کے تعاون سے گذشہ چند ماہ میں پینڈنگ مقدمات کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔ا ن خیالات کا اظہار انہو ں نے اپنے آفس میں پراسیکیوٹر ز اور پولیس افسران کی میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن اطہر اسماعیل، ایس پی سٹی لیاقت علی ملک، ایس پی سول لائنز شعیب خرم جانباز، ایس پی صدر سید جنید ارشد،ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر بابر جاوید ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کامران محمود ، ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز ، ڈی ایس پی لیگل سید محمود الحسن ،پولیس ترجمان عامر وسیم ودیگرافسران بھی تھے۔ سی پی او نے ایس ڈی پی اوز کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریڈرز اور محرران کوپابند کریں کہ وہ تھانہ جات میں موجود تما م رجسٹروں کی تکمیل بروقت کیا کریں۔ عدالت میں پیش ہونے والے گواہان کو بروقت تھانہ سے روانہ کریں۔ اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں کی جانب سے تھانہ جات میں موصول ہونے والے اعتراضی چالانوں کے اعتراض فوری طور پر دور کر کے انہیں واپس عدالت بھجوایا جائے اور مقدمات کی تفتیش انصاف کے اصولوں پر کرتے ہوئے مقدمات کے چالان بغیر کسی تاخیر کے اندر میعاد عدالت مجاز میں جمع کروائیں جائیں ۔انہوں نے تفتیشی افسروں کو ہدایت کی کہ پراسیکیوشن برانچ اور عدالتوں کے عملہ سے مکمل تعاون کیا جائے ۔دوران خطاب پراسیکیوٹرز نے پولیس کے تفتیشی نظام کی بہتری کے لیے سی پی او کو مفید تجاویز دیں اور اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ آخر میں سٹی پولیس آفیسر عبدالرزاق چیمہ نے پولیس کی ورکنگ میں پراسیکیوٹرز کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور اُن کی مفید تجاویز کو عملی جامہ پہنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور:تمام سرکاری اورنجی تعلیمی اداروں میں سیکورٹی اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں،چوہدری نسیم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker