پاکستانتازہ ترین

کلاسز شروع کرنے کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی: شفقت محمود

لاہور(پاک نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کے کلاسز شروع کرنے کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ تعلیمی اداروں کے کلاسز شروع کرنے کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ذرائع کے مطابق 23 ستمبر سے چھٹی سے آٹھویں کی کلاسیں شیڈول کے مطابق لگیں گی۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ 22 ستمبر کو این سی او سی کا اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ اگر صورتحال یہی رہی تو تعلیمی ادارے شیڈول کے مطابق ہی کھلیں گے۔آج محکمہ صحت کی جانب سے پنجاب بھر کے سکولوں میں کی گئی کورونا سمارٹ سیمپلنگ کے نتائج سامنے آئے جس پر عوام نے تشویش کا اظہار کیا اور یہ کہا جا رہا تھا کہ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان کی وجہ سے نواز شریف دن بہ دن مضبوط ہو رہے ہیں،خورشید شاہ

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker