پاکستانتازہ ترین

پاکستان مسلم لیگ ن نے آل پارٹیز کانفرنس کے لیے وفد کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پاک نیوز) مسلم لیگ ن نے اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت کرنے والے پارٹی رہنماؤں کی فہرست جاری کردی۔ شہباز شریف کی قیادت میں گیارہ رکنی وفد اے پی سی میں شرکت کرے گا۔مسلم لیگ ن کے گیارہ رکنی وفد کی قیادت پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کریں گے جبکہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی وفد کا حصہ ہوں گی۔ اے پی سی میں شرکت کرنے والے وفد میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف، احسن اقبال اور ایاز صادق بھی شامل ہوں گے اس کے علاوہ وفد میں پرویز رشید، سعد رفیق، رانا ثنا اللہ، امیر مقام اور مریم اورنگزیب بھی شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button