تازہ ترینعلاقائی

سانحہ گجر پورہ واقعے کے ملزمان کو جلد پکڑ کرسرے عام سولی پر کئی دنوں کے لئے لٹکایا جائے۔نسیم الحق زاہدی

لاہور( پ،ر) نسیم الحق زاہدی مرکزی میڈیا ایڈوائزتحریکِ جوانانِ پاکستان و کشمیر نے اپنے ایک بیان میں سانحہ گجرپورہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے واقع کی شدید مزمت کی جس میں رات کی تحریکی میں ایک معزز عورت کی عزت کو اس کے بچوں کے سامنے تار تار کیا گیا۔ جس کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستانی پولیس کی جگ ہنسائی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کو جلد پکڑ کر سرے عام سولی پر کئی دنوں تک لٹکایا جائے تا کہ اس طرح کا المناک واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو۔ انہوں نے کہا اگر زینب کے قاتلوں کو سرِ عام پھانسی دی جاتی تو یہ واقع نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا گزشتہ برس بنگلا دیش کی ایک عدالت نے عصمت دری کے ایک مجرم کو سزائے موت کی سزاسنائی اور ساتھ اپنے فیصلے میں کوٹ کیا کہ یہ پاکستان نہیں جہاں روزانہ عورتوں کی عصمت دری کی جائے اور سزا نہ ملے۔انہوں نے کہا متاثرہ عورت کو بار بار عدالت میں پیش ہونے سے استثناء ہونی چاہئے بار بار عدالت میں پیش ہونے سے اس کی عزت مزید مجروح ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پنجاب اور اس کے ماتحت اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اتنے دن گزرنے کے باوجود اصل مجرمان نہیں پکڑے جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں  فاروق ستارکے کوآرڈینیٹر’آفتاب احمد‘ رینجرز حراست میں جاں بحق، خواجہ اظہار الحسن

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker