تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:مرحوم منشی کوثر کاشمارمولانا مودودی کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔امیرالعظیم

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔ مرکزی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم اور امیر صوبہ پنجاب وسطی مولانا جاوید قصوری کی جماعت اسلامی کے سید مودودی کے دیرینہ ساتھی مرحوم منشی محمد کوثراور سرائے مغل کے امیر سردار عنصر محمود کی والدہ مرحومہ کے گھروں میں بھائی پھیرو کے نواحی گاوں تعزیت کیلیے آمد۔اس موقع پر موجود صحافیوں سے گفتگو کرتے انہوں کہ مرحوم منشی کوثر نے اپنی ساری زندگی اقامت دین کیلیے وقف کیے رکھی۔وہ جماعت اسلامی کے سرمایہ تھے اور اور خدا اور رسول کے عشق میں ڈوبے ہوئے تھے اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع قصور کے امیر راو اختر علی،نائب امیر عثمان غنی،سیکرٹری سردار نور احمد ڈوگر،مرحومین کے بیٹے،ان کے پسماندگان ثنا ء اللہ،لبیب،کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان، پتوکی شہر کے امیر حافظ وقار احمد،حال ہی میں جماعت اسلامی میں نئے شمولیت کرنے والے راجہ رستم ظہیر ایڈ ووکیٹ،حاجی منیر احمد،سعیدالرحمان،عبدالوہاب اور دیگر رہنما اور صحافی بھی موجود تھے۔اہل خانہ سے تعزیت کے بعد انہوں نے مرحومین کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کروائی۔اس موقع پر امیرالعظیم نے کہا کہ مرحوم جماعت اسلامی اور سید ابولاعلی مودودی کے دیرینہ ساتھی تھے۔مرحوم نے اپنی ساری زندگی اقامت دین کے لیے وقف کیے رکھی۔ان کا شمار مولانا مودودی کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے اپنی ساری زندگی نظام مصطفے ﷺکے نفاذ اور مقام مصطفے ﷺ کے تحفظ کیلیے وقف کیے رکھی۔ایسے مخلص لوگ جماعتوں کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سردار عنصر کی والدہ ایک دیندار خاتون تھیں اور انہوں نے بھی اپنی زندگی دین کیلیے وقف کیے رکھی اللہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں  مصطفی آباد میں دفن 55شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریبات کا اہتمام

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker