تازہ ترینعلاقائی

جمبر: نوازشریف کی دبنگ تقریر سے حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی۔ رانا سکندر حیات

جمبر(نامہ نگار)مسلم لیگ ن ضلع قصور کے صدر رانا سکندر حیات خان نے جمبر پریس کلب کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نوازشریف نے آج اے پی سی میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے جو کہا وہ سب سچ ہے۔ 2018کے الیکشن میں جوکچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔ موجودہ حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیاہے اور اب پاکستانی عوام میاں نوازشریف سے امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہے کہ وہ جلدتندرست ہوکر پاکستان آئیں اور ملک کی قیادت سنبھالیں تاکہ ملک ترقی کرے۔ رانا سکندرحیات نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ہر ووٹرمیاں صاحب کی بات کی تائید کرتا ہے اورہم رانابرادران ہمیشہ کی طرح آج بھی میاں صاحبان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  گوجرانوالہ:خاوند اغواکے بعد قتل، جبکہ خاتون کوتشدد کانشانہ بنایاگیا

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker