تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:عورت کو معاشرے میں با عزت مقام دیے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا،صبااصغر

اوکاڑہ (محمد مظہررشید چودھری سے) خواتین کے تحفظ کے لئے کی گئی قانون سازی اورموجودہ حکومت کے اقدامات کے حوالہ سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوصبا اصغر سے سابق سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن/جنرل سیکرٹری” ماڈا ” مس صائمہ رشیدایڈووکیٹ کی ملاقات،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوصبا اصغرنے کہا کہ عورت کو معاشرے میں با عزت مقام دیے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا،پڑھی لکھی خواتین مثبت روایات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرر ہی ہیں،خواتین کو معاشی،معاشرتی،تعلیمی و سیاسی میدان میں مساوی حقوق دینے کے لئے حکومت نے موثر اقدامات کیے ہیں، ملک کی معاشی بہتری وترقی کے لیے ہمیں ہر شعبہ زندگی میں ایک موثر کردار ادا کرنے کے لیے ساز گار فضا پیدا کرنا ہے تا کہ خواتین ہر شعبہ میں اپنی بہترین صلاحیتوں کو ملک و قوم کے لیے بروئے کار لاسکیں خواتین کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کیلئے شعور و آگہی کے سلسلے کو آگے بڑھانا وقت کی ضرورت ہے،مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ نے کہا کہ خواتین پرہونے والے تشدد کے خلاف وطن عزیز پاکستان میں بہت سے قوانین بنائے گئے اورمزیدسفارشات بھی مرتب کی گئی ہیں مگر آج بھی عورت زیادتی،تشدد، حق تلفی، توہین آمیز سلوک، ذہنی اذیت اوردباؤکاشکار ہے جسکی وجہ منفی رسوم ورواج اورمعاشرتی رویوں،نظام عدل میں پائی جانے والی ضابطہ جاتی مشکلات ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنے حقوق کے ثمرات سے محروم رہ جاتی ہیں اس کی بڑی وجہ خواتین کی اکثریت کی اپنے حقوق سے ناواقفیت ہے،حکومت پاکستان نے ملازم پیشہ خواتین کوکام کرنے کی جگہوں پر مختلف طریقوں سے ہراساں کیے جانے کے خلاف قانون پاس کیا جسے ہراسمنٹ ایکٹ کا نام دیا گیا اس قانون سے آگہی دینے کے لئے ابھی بہت کام ہونا باقی ہے، قبل ازیں مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ نے نئی تعینات ہونے والی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اوکاڑہ صبا اصغر کو خوش آمدید کہتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ فیصل آباد روڈ پر کار اور مسافر ویگن کا تیزالمناک حادثہ، چار مسافر جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker