پاکستانتازہ ترین

بابا گورو نانک کی برسی کی تقریبات: بھارت نے سکھوں کو پاکستان آنے سے روک دیا

شکر گڑھ (پاک نیوز) شکر گڑھ کرتارپور میں بابا گورو نانک دیو جی کی 481 ویں برسی کی تقریبات کا آج آخری روز ہے، بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکھوں کو بابا گورو نانک کی برسی کی تقریبات میں شرکت سے روک دیا۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریہ کا نام نہاد دعویدار بھارت روایتی ہٹ دھرمی برقرار رکھے ہوئے ہے، مودی کے بھارت نے سکھ برادری کو بابا گورونانک دیو جی کی برسی کی تقریبات میں شرکت کیلئے کرتار پور آنے سے روک دیا، پاکستان نے انسداد کورونا انتظامات مکمل کر کے بھارت کو کرتارپور راہداری کھولنے کیلئے 27 جون اور 27 اگست کو دو خطوط بھی لکھے، لیکن بھارت نے کوئی جواب نہیں دیا۔بابا گورونانک کی برسی کی تقریبات کے تیسرے روز نگر کیرتن، دربار کیرتن میں شرکت کے لئے پاکستان اور دیگر ممالک سے یاتریوں کی بڑی تعداد کرتار پور پہنچ چکی ہے، یاتری روایتی عبادات ارداس میں شرکت، متبرکات کی زیارت کے ساتھ ساتھ بھارتی سرحد تک نگر کیرتن کا جلوس بھی نکالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد:ایسٹرکاتہوارمعتبرفتح کادن ہے،اقلیتی ونگ کےصدراکرم مسیح

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker