
لاہور(پاک نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام ایف اے، ایف ایس سی پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان آج شام پانچ بجے کیا جائے گا۔تفصیل کے مطابق بورڈ نے تمام انتظامات مکمل کر لئے، دو لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروائی تھی۔ کورونا کے باعث امتحانات کا انعقاد نہیں کیا گیا تھا۔ نتائج کو لاہور بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جائے گا۔ طلبہ ایس ایم ایس کے ذریعے بھی نتائج حاصل کر سکیں گے