تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:تھا نہ سٹی بھائی پھیرو اور گردونواح میں ڈاکو راج

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔تھا نہ سٹی بھائی پھیرو اور گردونواح میں ڈاکو راج۔دن دیہاڑے چار مسلح ڈاکو دو دوکانوں اور ایک ٹرک ڈرائیور سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ۔ تھانہ سٹی کے ایریا میں بڑھتی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں اور پولیس کے مقدمات درج نہ کرنے پر شہریوں کا احتجاج۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سٹی بھائی پھیرو سے چند گز دوردن دیہاڑے چار مسلح نامعلوم موٹر سائکل سوار ڈاکو شیخ بلال کھاد ڈیلر کی دوکان پر آ دھمکے اور ڈاکووں نے دوکان میں موجود تمام لوگوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کرگن پوائینٹ پرساڑھے پانچ لاکھ روپے چھینے اور فرار ہو گئے۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع دیکھنے اور کاروائی ڈالنے دوکان پر آئے مگر پولیس کے آنے کے چند منٹ بعد اس دوکان سے چند گز دور چار مسلح موٹر سائکل سوار نا معلوم ڈاکو تنویر سپرے سنٹر میں آ گھسے اور دوکان میں موجود تمام دوکانداروں اور گاہکوں کو یرغمال بنا کر ساڑھے سات لاکھ روپے نقدی اور موبائیل چھین کر فرار ہو گئے۔لٹنے والوں دونوں تاجروں نے تھانہ سٹی بھائی پھیرو میں تحریری درخواستیں دیں مگر تا حال پولیس نے ڈکیتی کے مقدمات درج نہ کرکے ڈاکووں کو قانون کے شکنجے سے آزاد کر دیا۔ Dkiti ki ڈکیتی کی تیسری واردات میں نواحی گتہ فیکٹری سے ڈرائیور اسد شاہ ٹرک نمبرFSA 4994 بپر سامان لاد کر فیصل آباد جا رہا تھا کہ جب وہ اولکھ موڑ پر پہنچا تو دو مسلح موٹر سائکل سوار نامعلوم ڈاکووں نے اسے روکنے کی کوشش کی مگر دلیر ڈرائیور نے ٹرک ڈاکووں پر چڑھا دیا جس سے موٹر سائکل گر گئی مگر ڈاکو فرار ہو گئے۔ان تمام ڈکیتی کے وارداتوں کے مقدمات درج نہ کرکے تھانہ سٹی بھائی پھیروپولیس نے کرائم کنٹرول کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ صدرسٹی بھائی پھیروکے علاقہ میں ڈاکو راج قائم ہے اور لاقانونیت اس قدر بڑھ چکی ہے کہ سٹی پولیس چوروں و ڈاکوؤں کو پکڑنے کی بجائے اُلٹا شہریوں کو ہی ڈرا دھمکا رہی ہے اور یہ کہہ کر ٹال رہی ہے کہ آپ لوگ جھوٹ بولتے ہیں آپکی چوری یا ڈکیتی واردات ہوئی ہی نہیں ہے۔ شہریوں نے آئی جی پنجاب پولیس سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کاامن امان قائم رکھنے کے لیے خصوصی توجہ دی جائے اور ڈکیتیوں کے مقدمات درج نہ کرنے پر زمہ دار پولیس ملازمین کے خلاف کاروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  ایشین گیمز میں فٹبال کے بعد پاکستان نے ہاکی میں بھی کمال کر دکھایا

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker