پاکستانتازہ ترین

مختلف ممالک کے سفیروں اور دفاعی اتاشیوں کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

اسلام آباد(دنیا نیوز) بھارتی فورسز کی ایل او سی کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کیلئے 24 ممالک کے سفیر اور دفاعی اتاشی روانہ ہو گئے جہاں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار بریفنگ دیں گے۔سفارتکاروں کا وفد بھارتی فائرنگ کے شکار متاثرین سے بھی ملاقات کرے گا۔ سفیروں میں آذربائیجان،بوسنیا،یورپی یونین ،پرتگال کےسفرا اوردفاعی اتاشی وفدمیں شامل ہیں۔ سعودی عرب،جنوبی افریقہ،ترکی اورفلسطین کےسفرابھی کنٹرول لائن کا دورہ کر رہے ہیں جبکہ یونان،آسٹریلیا، ایران، کرغزستان اورعراقی سفیربھی دورہ کرنے والے وفد میں شامل ہیں۔برطانوی،اٹلی،پولینڈ،ازبکستان اورجرمنی کے علاوہ ویٹزرلینڈ،فرانس،مصر،لیبیا،یمن،افغانستان کے سفیروں کو بھی کنٹرول لائن کا دورہ کروایا جا رہا ہے جبکہ عالمی ادارہ برائےخوراک کےنمائندےبھی وفد میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا دورہ پاکستان ملتوی

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker