پاکستانتازہ ترین

کورونا میں اضافہ ہو رہا ہے، موجودہ صورتحال میں اسکول کھولنا درست نہیں: وزیر صحت سندھ

کراچی(پاک نیوز) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے لہذا موجودہ صورت حال میں اسکول کھولنا درست فیصلہ نہیں ہے۔صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ وائرس کی شرح 1.5 فیصد سے 3 فیصد تک بڑھ گئی ہے، موجودہ حالات میں کورونا کی دوسری لہر کی پیش گوئی ہے۔وزیر صحت سندھ نے کہا کہ کورونا کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، موجودہ صورت حال میں اسکول کھولنا درست عمل نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسکول کھولنے پر تحفظات ہیں، پرائمری اسکولوں کو کھولنے میں جلدی نہ کی جائے، پرائمری اسکولوں کو کم سے کم ایک سے ڈیڑھ ماہ کا وقت دینا ضروری ہے۔ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ صورت حال واضح ہونے پر ہی بچوں کو اسکول بھیجنا درست ہو گا۔دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں سے وابستہ 185 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:سی ایم اے کے انتخابات،یونائیٹڈ گروپ کے تمام عہدیداران بلامقابلہ منتخب ہوگئے

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker