پاکستانتازہ ترین

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 28 ستمبر تک توسیع‌

لاہور(پاک نیوز) منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 28 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے وکلائے فریقین کو حکم دیا کہ پیر کو دلائل مکمل کریں۔شہباز شریف کی آمد پر پولیس کمانڈوز نے احاطہ عدالت کو گھیرے میں لئے رکھا۔ متعدد لیگی رہنما شہباز شریف سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کمرہ عدالت میں پہنچ گئے جن میں امیر مقام، شائستہ پرویز ملک، عظمی بخاری، رانا ارشد، احمد پرویز، ملک احمد خان اور دیگر شامل ہیں۔ عدالتی کارروائی کے آغاز سے قبل شہباز شریف اپنے وکلا سے مشاورت کرتے رہے جبکہ اعظم نزیر تارڑ اور عطااللہ تارڑ انہیں کیس سے متعلق بریفنگ دیتے رہے۔ لیگی کارکنان اس موقع پر عدالت کے باہر نعرے بازی کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں  پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس، وزیراعظم کے استعفیٰ تک دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker