پاکستانتازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ نے موٹر وے پر پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی لگا دی

لاہور(پاک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے موٹر وے پر پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی لگاتے ہوئے آئندہ ہفتے عمل درآمد رپورٹ طلب کر لی۔لاہور ہائیکورٹ میں پولی تھین بیگز کے موٹر وے پر استعمال کے خلاف ابوذر سلمان کی درخواست پر جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔ عدالت نے حکم جاری کیا کہ پولی تھین بیگز موٹر وے پر نظر نہیں آنے چاہییں، موٹروے کے ارد گردتمام ریسٹورنٹ اور ٹک شاپس پر پولی تھین بیگز کا استعال رکوایا جائے۔عدالت عالیہ نے پولیتھین بیگ پر پابندی کی عمل درآمد رپورٹ آئندہ ہفتے جمع کروانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

یہ بھی پڑھیں  کوئٹہ ہلاکتوں پربلوچستان و سندھ میں یوم سوگ

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker