بین الاقوامیتازہ ترین

بھارتی عدالت نے بابری مسجد شہادت کیس کے تمام ملزمان کو بری کردیا

لکھنو(ڈیسک نیوز)لکھنو کی عدالت نے 28 سال بعد بابری مسجد شہادت کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے تمام ملزمان کو بری کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنو کی عدالت نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما ایل کے ایڈوانی سمیت تمام 32 ملزمان کو کیس سے بری کردیا ہے۔عدالت نے مرلی منوہر جوشی اور اما بھارتی سمیت دیگربی جے پی رہنماؤں کو بھی بری کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کیس کے فیصلے کے موقع پر 26 ملزمان عدالت میں موجود تھے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ بابری مسجد کا واقعہ منصوبہ بندی کےتحت نہیں کیا گیا۔عدالتی فیصلے میں واقعے کی ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہےکہ تحقیقاتی ٹیم تصاویر کے نیگٹو پیش نہیں کرسکی جب کہ ملزمان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت بھی موجود نہیں ہے۔عدالت نے کہا کہ مقامی انٹیلی جنس کی رپورٹ میں اس طرح کے واقعات کے تسلسل کے بارے میں پہلے آگاہ کردیا گیا تھا لیکن اسے نظر انداز کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : جامعہ مسجد عثمانیہ گول چوک کی تاریخی عمارت کی مرمت اس انداز میں کی جائے گی سردار سیف اللہ ڈوگر

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker