پاکستانتازہ ترین

لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور نجی پرائمری سکولز کھل گئے

لاہور(پاک نیوز) تعلیمی سرگرمیوں کا تیسرا مرحلہ، لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور نجی پرائمری سکولز کھل گئے، پہلی سے پانچویں جماعت کے طلبہ سکول پہنچ گئے۔خیال رہے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے گزشتہ روز ٹویٹ کے ذریعے طلبہ کو آگاہ کیا تھا۔ اسی حوالے سے مراد راس کا کہنا تھا کہ بچوں کے مستقبل کو مد نظر رکھ کر سکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعدد سکول بند کیے گئے، آئندہ بھی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالے سکولوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب سرکاری سکولوں میں متعدد بچوں اور ان کے والدین نے ماسک نہیں پہنے ہوئے جبکہ سماجی فاصلے کا خیال بھی نہیں رکھا گیا۔ علاوہ ازیں پرائیویٹ سکولز میں ماسک، سینی ٹائزنگ، سماجی فاصلے اور دیگر کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے، اینٹری پوائنٹس پر تھرمل گن سے ٹمپریچرکی چیکنگ بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

65 Comments

Back to top button