تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:عمران خان نے کھلے دل سے مسلم لیگ ن کا مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا،رانا ثنااللہ

rana sana ullahaاوکاڑہ(محمدمظہررشید)پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی وزیر بلدیات رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے کھلے دل سے مسلم لیگ ن کا مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا انتخابات میں عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے ان کی سیاست کو مستردکردیا ہے شکست کی خفت مٹانے کیلئے منفی سیاست کرکے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں عمران خان کے سونامی کو عوام نے دفن کردیا ہے ایسا بلدیاتی نظام لا رہے ہیں جس سے اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہو جائیں گے مسلم لیگی کارکنوں کو بھر پور نوازا جائے گا انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر کی قیادت میں ملنے والے مسلم لیگی کارکنوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفد نے صوبائی وزیر بلدیات کو اوکاڑہ میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا جن کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دھانی کرائی رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان صوبہ پنجاب میں اپنی بد ترین شکست کو دھاندلی کا نام دے کر بے سروپا باتیں کررہے ہیں جن کا حقیقت سے دور دور تک تعلق نہیں ہے جبکہ وہ صوبہ سندھ،کے پی کے اور بلوچستان کے نتائج پر کسی قسم کی کوئی بات نہیں کرتے لیکن پنجاب میں نتائج کو ماننے کیلئے تیار نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کھلے دل سے مسلم لیگ ن کے تاریخی مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا عوام نے انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے انکی سیاست اور تحریک انصاف کو مسترد کردیا جبکہ سونامی کو دفن کردیا ہے اپنے سیاسی مستقبل کو خطرہ میں دیکھ کر عمران خان منفی سیاست پر اتر آئے ہیں اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں راناثناء اللہ نے کہا کہ صوبہ میں ایسا بلدیاتی نظام لا رہے ہیں جس سے اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہو جائیں گے جس سے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہونگے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگی کارکنوں کو بھر پور نوازا جائے گا*

یہ بھی پڑھیں  کامیڈی اداکار کی ٹریجڈی موت!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker