بھائی پھیرو(نامہ نگار)جرائم پیشہ افراد کے خلاف تھانہ صدر کی مہم میں تیزی۔چل پھر کر مل مزدوروں میں منشیات سپلائی کرنے والا پنجاب کی سہراب گوٹھ بھائی پھیرو کے نواحی گاوں کے بدنام زمانہ منشیات فروش منشیات کی بھاری مقدار سمیت گرفتار۔ہوائی فائرنگ کرکے،، گجر دا کھڑاک،،کے نعرے لگانے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد مروت اور ڈی یس پی پتوکی آصف جوئیہ کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم کے دوران تھانہ صدر بھائی پھیرو کے ایس ایچ او سید ثقلین شاہ نے مخبری پرپنجاب کی سہراب گوٹھ لمبے جاگیر کے چل پھر کر مل مزدوروں میں منشیات فروشی کرنے والے نواحی گاوں بنگہ بلوچاں کے بدنام زمانہ نشیات فروش طارق بلوچ کو نواحی اڈہ گلشن اڈہ پر مل مزدوروں کو منشیات فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے کی تین ہزار گرام یعنی تین کلو چرس بر آمد کر لی اور مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا۔دوسری جگہ تھانہ صدر پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک منچلا سر عام اپنے پسٹل سے ہوائی فائرنگ کرکے اونچی اونچی،،گجر دا کھڑاک،،کے نعرے لگا کر عوام میں دہشت پھیلا رہاہے اس پر پولیس نے نواحی گاوں جھلار عبدالقادر چھاپہ مار کر ملزم غلام مرتضی گجر کو ہ رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ناجائز اسلحہ پسٹل تیس بور اور گولیاں بر آمد کرکے مقدمہ درج کرکے ملزم کو حوالات میں بند کرکے کہا کہ اب گجر دے کھڑاک کے نعرے لگاو مگر ملزم حوالات میں نعرے لگانے کی بجائے پولیس کی منتیں کرکے آئندہ گجر دا کھڑاک نہ کرنے کے وعدے کرتا رہا۔عوامی سماجی حلقوں نے موجودہ فرض شناس اور منشیات فروشوں کے دشمن اور درجنوں منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے علاقہ سے منشیات فروشی کا خاتمہ کرنے والے ایس ایچ او سید ثقلین شاہ کو تعریفی سندیں اور انعام دینے کا مطالبہ کیا ہے
یہ بھی پڑھیے :
وطن کے محافظ ہیں ہم
اکتوبر 10, 2012