پاکستانتازہ ترین

سراج الحق نے پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کو تحریک انصاف کا ٹولہ قرار دے دیا

لاہور(پاک نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کو تحریک انصاف کا ٹولہ قرار دیدیا ہے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں اشرافیہ کا نظام مسلط ہے۔ پوری قوم مایوسی سے دوچار ہے، نوجوان ڈگریاں پھاڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عام پاکستانی کی جیب میں بجلی کے بل اور بچوں کی اسکول کی فیس ادا کرنے کا پیسہ نہیں۔ اس وقت پاکستانیوں کے ہاتھ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی ہتھکڑیاں ہیں۔سراج الحق نے کہا کہ پاکستانی سانپ اور بچھو اتنا نہیں ڈرتے جتنا تھانیدار اور ڈاکٹر سے ڈرتے ہیں۔ ہر لمحہ میں پیپلزپارٹی، تحریک انصاف اور (ن) لیگ نے اتحاد کیا۔ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں پیپلز پارٹی نے تحریک کا ساتھ دیا۔ آرمی چیف کی توسیع پر بھی تینوں جماعتیں پھر اکٹھی ہوگئیں۔ دھاندلی کے جو لوگ ذمہ دار تھے اسی کا ساتھ دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ سرمایہ دار اور حکمران ہی پاکستان کی بربادی کے ذمہ دار ہیں۔ اگر بلا امتیاز احتساب ہوگیا تو کوئی بھی نہیں بچے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button