تازہ ترینعلاقائی

ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کا مصطفی آباد میں شاندار الوداعی استقبال

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کا مصطفی آباد میں شاندار الوداعی استقبال، ایس ایچ او رانا حسیب انجم، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی طرف سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی، قصور میں اپنی تعیناتی کے دوران بہترین کارگردگی پر اہل علاقہ کا خراج تحسین، اہلیان قصور کی محبت کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا: ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت، تفصیلات کے مطابق زینب کیس سلجھانے اور سانحہ چونیاں کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے والے ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کا مصطفی آباد میں شاندار الوداعی استقبال کیا گیا، شاندار انداز میں الوداع کرنے کیلئے سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ڈی پی او قصور کی آمد کے موقع پر ڈھول کی تاپ پر ان کا استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں، صحافیوں، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد رانا حسیب انجم و اہلیان مصطفی آباد نے انہیں قصور میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر دن رات محنت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز سمیت پولیس کی بھاری نفری نے پروٹول کے ساتھ الوداع کیا،نقیب آباد، وڈانہ، پکی حویلی میں بھی ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور اہل علاقہ کی طرف سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی، ڈی پی او قصور زاہدنواز مروت نے کہا کہ آج قصور سے خوف کی فضا ختم کرکے جا رہا ہوں، اپنی تعیناتی کے دوران اہلیان قصور کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جس کی وجہ سے اہلیان قصور نے آج مجھے شاندار انداز میں الوداع کیا گیا ہے، میں اہلیان قصور کی محبت کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا، مصطفی آباد میں استقبال کرنے والوں میں سابقہ ناظم ملک عبدالستار، راجپوت بھٹی اتحاد پاکستان کے بانی زبیر احمدبھٹی، صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی، جنرل سیکرٹری سہیل قمر سندھو، سنیئر نائب صدر ملک محمد اقبال، مہر علی مہران، حافظ محمد طاہر اقبال، ارشد علی جوئیہ، چوہدری اشتیاق، واحد ملک، اکمل کھوکھر، آصف امین،ملک اصغر علی، رانا توقیر احمد، حاجی عبدالقادر ودیگر نمائندہ شخصیات شامل تھی۔

یہ بھی پڑھیں  بلوچستان میں صورتحال پرقابو پانے کیلئےاقدامات کئے جارہےہیں

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker