تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:نواح میں تین مختلف واقعات کے دوران دو افراد قتل ،ایک شخص زخمی

okaraاوکاڑہ (محمدمظہررشید)اوکاڑہ کے نواح میں تین مختلف واقعات کے دوران دو افراد کو قتل جبکہ ایک شخص کو شدید زخمی کردیا گیا دس افرادنے اراضی کے تنازع پر جبکہ سالے نے بہنوئی کو قتل کردیا تفصیلات کے مطابق چک نمبر 8فور ایل میں اسحاق اور لقمان کے مابین اراضی کا تنازعہ چل آرہا تھا کہ لقمان نے اپنے ساتھیوں اشفاق ،مشتاق،عاشق ،اشرف سمیت دس ساتھیوں کے ہمراہ مسلح ہو کر اس وقت اسحاق پر حملہ کردیا جب وہ اپنی اراضی پر موجود تھا فائرنگ سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا پولیس تھانہ کینٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے قتل کی دوسری واردات نواحی قصبہ دھرمیوالہ کے رہائشی شاہد نواز کی شادی اُم سعیددختر غلام مصطفی سکنہ کوہلہ کے ساتھ ہوئی تھی جن کے تین بچے بھی ہیں ۔ گھریلوناچاقی پر بیوی ناراض ہوکر اپنے میکے آگئی تو گزشتہ روز شاہد نواز اُسے اور بچوں کو لینے اپنے سسرال لینے گیا تو اُس کا سالے بلال کے ساتھ جھگڑاہوگیا جس پر طیش میں آکر اُس نے اپنے ساتھیوں برکت علی ، ارشد اور تین نامعلوم کے ہمراہ فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر شاہ نواز قتل ہوگیاتو ملزمان وہاں سے فرار ہوگئے ۔پولیس تھانہ راوی نے ملزموں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے علاوہ ازیں نواحی قصبہ نتھووٹو کا رہائشی لیاقت علی ولد چھماں دن ایک بجے کے قریب اپنے کھیتوں میں پانی لگارہا تھا کہ اِسی دوران اُس کے مخالفین سرفراز ، بشیر، ولایت، صدی احمد اور صفدر اپنے دونامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ وہاں پہنچ گئے اور ملزم سرفراز نے کلاشنکوف سے فائرنگ شروع کردی جو ایک فائر سیدھالیاقت علی کے بائیں بازو پر لگاجس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوکر نیچے گرپڑاتو ملزمان وہاں سے فرار ہوگئے

یہ بھی پڑھیں  سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ چوہدری خالد سعید گزشتہ رات حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker