
جمبر(نامہ نگار) بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تحریک انصاف جمبر کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت صدر ٹاؤن کمیٹی جمبر سجاد احمد چوہدری نے کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا۔ تلاوت قرآن پاک جوائنٹ سکرٹری ساجد سندھو نے کی۔اجلاس کی کارروائی کو جنرل سیکرٹری رانا مْحمد سلیم نے چلایا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے تمام فیصلے باہمی مشاورت سے کیے جائیں گے اورپی ٹی آئی ٹاون کمیٹی جمبر میں اپنی سیٹ کا بھرپور دفاع کرے گی۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر مبشرکھرل،فنانس سیکرٹری چوہدری مبارک علی،ڈپٹی سیکرٹری ملک جاوید حسین بیٹو،سیکرٹری انفارمیشن توقیر پرویز،جوائنٹ سیکرٹری رانا عمردراز الحق اور دوسرے ممبران نے شرکت کی۔