پاکستانتازہ ترین

جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے دستبردار

اسلام آباد(پاک نیوز) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کے اضافی عہدے سے دستبردار ہو گئے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے معاون خصوصی کا قلمدان واپس لینے کی درخواست کی جسے منظور کر لیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان، معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کی کارکردگی سے مطمئن تھے، انہوں نے عاصم سلیم سے کام جاری رکھنے کا کہا۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کے جاری کردہ ٹویٹر پیغام کے مطابق انہوں نے وزیراعظم سے معاون خصوصی کے اضافی عہدے سے دستبردار ہونے کی درخواست کی۔ واضح رہے کہ جنرل (ر) عاصم سہم باجوہ نے اس سے قبل 3 ستمبر کو بھی اپنا استعفی وزیراعظم کو پیش کیا تھا جسے اُس وقت عمران خان نے منظور نہیں کیا تھا۔ عاصم سلیم باجوہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  سرائے مغل ،بھائی پھیرو،جمبر کلاں میں باردانہ کی تقسیم میں گھپلوں کی شکایت

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker