تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:بلدیہ بھائی پھیرو کی نا اہلی، چھ ماہ سے سیوریج سسٹم بند

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔بلدیہ بھائی پھیرو کی نا اہلی اور بے حسی کے باعث محلہ بشیر ٹاؤن میں عرصہ چھ ماہ سے سیوریج سسٹم بند ہونے سے مین روڈ تالاب کا منظر پیش کرنے لگا،گاڑیوں اور راہگیروں کا گزرنا محال، شہریوں کا بلدیہ کیخلاف شدید احتجاج۔تفصیلات کے مطابق مکینوں اسماعیل،شیخ پرویز،فہیم خانزادہ،محمد اسلم،مبین خاں،محمد سلیم،کرامت علی،ندیم ملک ودیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ابلتے گٹروں کا پانی ہمارے گھروں میں داخل ہوگیا ہے جس سے مکانات کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ بارہا بلدیہ کے ذمہ داران کو اس مسئلہ بارے آگاہ کیا گیا مگر ان کے کان میں جوں تک نہ رینگی ہے۔ کیچڑ اور پانی کھڑا ہونے سے مین روڈ سے گزرنا مشکل ہو گیا ہے۔اگر سیوریج سسٹم بحال نہ کیا گیا تو سینکڑوں شہری میونسپل کمیٹی کے باہر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔اس حوالہ سے سینٹری انسپکٹر رانا بلو سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایاکہ صفائی والی مشین کا شیشہ خراب ہے دو دن تک سیوریج کی بند لائن کھول دی جائے گی۔مکینوں نے ڈپٹی کمشنر قصوراور اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سے فی الفور اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  معاشرے کیا ہے؟

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker