پاکستانتازہ ترین

حکومت کا اپوزیشن کو ملک بھر میں جلسوں کی اجازت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک نیوز) حکومت نے اپوزیشن کو ملک بھر میں جلسوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا، اپوزیشن ملک بھرمیں جہاں جلسے کرے اجازت ہوگی۔وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں سیاسی امور پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ڈی ایم کو جلسوں کے این او سی جاری کیے جائیں گے، اپوزیشن کو جلسوں میں کورونا ایس او پیز کا پابند بنایا جائے گا، ضلعی انتظامیہ جلسوں میں ایس او پیز کی پابندی یقینی بنائے گی، حکومت اپوزیشن کے جلسوں میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔ خیال رہے کہ پی ڈی ایم کا پہلا جلسہ 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی :گزری میں دھماکا،4 افراد جاں بحق،20 سے زائد زخمی

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker