پاکستانتازہ ترین

سرکاری سکولوں کی طالبات کو وظائف دینے کا پروگرام دوبارہ شروع کر نے کا فیصلہ

لاہور(پریس ریلیز) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری سکولوں کی طالبات کو وظائف دینے کا پروگرام دوبارہ شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔چھ سو روپے ماہانہ وظیفہ دینے کا مقصد ان بچیوں کو سکول میں داخلہ لینے کی ترغیب دینا ہے جو معاشی وجوہ کی بنا پر تعلیم چھوڑ دیتی ہیں، پروگرام کے تحت 4 لاکھ طالبات کو رجسٹریشن دی جائے گی ، جس کے لئے سولہ اضلاع میں 108 سنٹرز میں رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے جو 4 دسمبر تک جاری رہے گی

یہ بھی پڑھیں  ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker