پاکستانتازہ ترین

کوئٹہ : اسمنگلی روڈ پر دھماکے میں 6 افراد زخمی، ہسپتال منتقل

کوئٹہ(پاک نیوز) کوئٹہ کی اسمنگلی روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ کی اسمنگلی روڈ پرواقع کڈنی سینٹر کے قریب زوردار دھماکہ ہوا جس کی زد میں آ کر چھ افراد زخمی ہو گئے، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کر دی جبکہ زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈی آئی جی پولیس اظہر اکرم کے مطابق سی ٹی ڈی ٹیموں کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری بھی طلب کر لی گئی ہے جبکہ شواہد بھی اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی دھماکے کے مقام کا جائزہ لینے میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ :نواحی قصبہ قلعہ دیواسنگھ،اوبا ش شخص نے گن پوائنٹ پر 14سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشا نہ بنا دیا

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker