تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:پروفیسر راو اختر علی تیسری بارقصور کے ضلعی امیر منتخب

بھائی پھیرو(نامہ نگار)جماعت اسلامی ضلع قصور کے ضلعی امیر کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔راو اختر علی تیسری بار پھر دو سال کیلیے ضلعی امیر منتخب۔ انکی قیادت میں ضلع قصور میں جماعت اسلامی ایک بھرپور سیاسی قوت بن کر ابھرے گی،میڈیا سیکرٹری۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جماعت اسلامی ضلع قصور کے ضلعی امیر کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ضلع بھر کے ارکان کے ووٹوں کی گنتی منصورہ لاہور میں کی گئی اور اس کے بعد ضلعی ارکان کی رائے کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبہ پنجاب وسطی کے امیر مولانا جاوید قصوری نے مرکزی امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی منظوری کے بعد نتائج کا اعلان کیا۔ میڈیا سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع قصور حاجی رمضان نے اپنے دفتر سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے راو اختر علی تیسری بار پھر ضلع قصور کیے امیر منتخب ہو گئے ہیں۔چند دن بعد وہ اپنے عہدے کا حلف لیکر باقاعدہ کام شروع کر دیں گے۔میڈیا سیکرٹڑی نے نو منتخب امیرکے بارے بتایا کہ وہ اللہ کے دین کی سر بلندی کیلیے ان تھک جدو جہد کرتے ہیں اور دین کا وسیع علم رکھتے ہیں اور ضلع بھر کے ارکان میں ہر دلعزیز ہیں انشاء اللہ انکی قیادت میں ضلع قصور میں جماعت اسلامی ایک بھرپور سیاسی قوت بن کر ابھرے گی۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور: کہیں تیز کہیں ہلکی بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker