تازہ ترینفن فنکار

سنجے دت نے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی

ممبئی(نمائندہ شوبز)بھارتی اداکار سنجے دت نے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی۔سنجے دت نے ستمبر میں ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو اطلاع دی تھی کہ وہ طبی مسائل کی وجہ سے سوشل میڈیا اور اپنے کام سے کچھ وقفہ لے رہے ہیں۔سنجے دت کی جانب سے بریک لینے کے اعلان کے بعد ان کی بیماری پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں اور بھارتی میڈیا نے اداکار کے قریبی ذرائع کا حوالہ دے کر ان کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر دی تھی تاہم سنجے دت یا ان کے اہلخانہ نے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔اب 61 سالہ بھارتی اداکار  نے خود کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے اور انہوں انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو پیغام دیا۔

یہ بھی پڑھیں  دتہ خیل میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 15 دہشتگرد ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker