پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد:ڈی چوک میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری

اسلام آباد(پاک نیوز) اسلام آباد کے ڈی چوک میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے، خواتین مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک گھر نہ جانے کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد کے ڈی چوک میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔ احتجاجی مظاہرے میں خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے ہیں جن پر سروس اسٹرکچر بدلنے، پنشن، لائف انشورنس دینے، تنخواہوں میں اضافے اور انسداد پولیو مہم میں تحفظ دینے کے مطالبات درج ہیں۔اس دھرنے میں بہت سی لیڈی ہیلتھ ورکرز شدید بیماری کے باوجود شریک ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دھرنا تب تک جاری رہے گا جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں ہو جاتے۔ تمام تر مشکلات کے باوجود وہ اپنے مطالبات پر ڈٹی رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں  سرائے عالمگیر:دو افراد کو بیس دسمبر کو پھانسی دیدی جائے گی

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker