تازہ ترینعلاقائی

لاہور:حفیظ سنٹر میں آتشزدگی، ریسکیو گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف

لاہور(پاک نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے گلبر گ میں واقع پلازے میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو 1122 کی 12 گاڑیاں اور ایک اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔بتایا گیا ہے کہ آگ پلازے کی دوسری منزل پرصبح 6 بجے لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تیسری اور چوتھی منزل کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ ابتدائی اندازے کے مطابق 50 سے 60 دکانیں جل کر خاکستر ہوئیں تاہم تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، آگ بجھانے کا عمل 2 گھنٹے تاخیر سے شروع کیا گیا جس کی وجہ متعلقہ عملے کا دیر سے پہنچنا بتائی گئی ہے۔ پلازے میں واقع دکانوں میں موبائل فون، کمپیوٹر سمیت الیکٹرانکس سامان موجود ہے جو آگ کی شدت بڑھانے کا سبب بن رہا ہے جبکہ پلازے کی چھت پر پڑے ڈیزل کے ڈرم جو جنریٹرز کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں، نے بھی آگ پکڑ لی۔ ریسکیو کی 12 گاڑیاں اور ایک اسنارکل آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں تاہم 3 گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ کی شدت پر قابو نہیں پایا جا سکا، حکام نے فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیاں طلب کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں  ماڈل ایان علی کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker