تازہ ترینکھیل

زمبابوے کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز، قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا۔پریس کانفرنس کے دوران ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا ہے کہ شعیب ملک سمیت کچھ سینئر کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا گیا ہے اور ان کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کوآسان نہیں لیناچاہیے، کوشش ہے،اچھی اور بیلنس ٹیم بنائیں۔مصباح نے کہا کہ ون ڈےکرکٹ کھیلے ایک سال ہو گیا اس لیے زیادہ تجربات نہیں کریں گے لیکن کوشش کی ہے ٹی ٹوئنٹی میں نوجوانوں کو زیادہ موقع دیں۔انہوں نے بتایا کہ حیدر علی اور خوشدل جیسے کھلاڑیوں کو مزید موقع دیں گے۔بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، عابد علی، فخرزمان، حارث سہیل، محمد حفیظ، امام الحق، خوشدل شاہ، حیدر علی، افتخار احمد، محمد رضوان، عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد حسنین، روحیل نذیر، موسیٰ خان، فہیم اشرف، حارث روف، ظفر گوہر ، عثمان قادر اور وہاب ریاضمصباح الحق نے کہا کہ محمد رضوان اچھا کھیل رہا ہے اس لیے سرفراز احمد کے لیے اس اسکواڈ میں چانس نہیں بنتا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button