پاکستانتازہ ترین

عمران خان پارلیمنٹ حملہ کیس، بریت کی درخواست پر فیصلہ 29 اکتوبر کو ہو گا

اسلام آباد(پاک نیوز) وزیراعظم عمران خان کی پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ انتیس اکتوبرکوسنایا جائے گا۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نےوزیراعظم کے وکیل کو تحریری جواب جمع کرانے کاحکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے پی ٹی وی پارلیمینٹ حملہ کیس کی سماعت کی۔ وزیراعظم کے وکیل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف کوئی متضاد مواد موجود نہیں یہ سیاسی کیس بنایا گیا ہے۔ عمران خان نے کہا تھا کہ کارکنان کسی قسم کی قانون کی خلاف ورزی نہ کریں وہ پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان بھی نہیں تھے پتہ نہیں یہ کس نے کیا۔جج راجہ جواد عباس نے کہا کہ جو ضمنی پڑھ رہے ہیں وہ تحریری طور پر دیدیں تاکہ ریکارڈ کا حصہ بنایا جا سکے۔عدالت نے پی ٹی وی حملہ کیس میں وزیراعظم کے وکیل کو بارہ نومبر کو دوبارہ دلائل دینے کا حکم دے دیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف مقدمہ خارج کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ بھی انتیس اکتوبر کو کیا جائے گا۔ عدالت نے نواز شریف کے خلاف مدعی مقدمہ شاہ محمود قریشی کو اخراج رپورٹ پر جواب مقررہ تاریخ سے قبل جمع کرانے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!