پاکستانتازہ ترین

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بلاول بھٹو زرداری کو فون

اسلام آباد(پاک نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کرکے آئی جی سندھ کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات اور ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔بلاول ہاؤس کے ترجمان نے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس کے بعد آرمی چیف نے رابطہ کیا۔ بلاول بھٹو نے انہیں آگاہ کیا کہ کس طرح آئی جی کو اغوا کیا گیا۔ ان کو کہاں لے جایا گیا اور کون کون سے لوگ ملوث تھے۔ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے بلاول بھٹو کو یقین دہانی کروائی ہے کہ پورے واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  خون کے آخری قطرے تک تقسیم کشمیر کی ہر سازش کیخلاف جدوجہد جا ری رکھیں گے ،یو کے پی این پی

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker