تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:مولانا عبیداللہ قاسم کے والد قضائے الہی سے وفات پاگئے۔

بھائی پھیرو(نامہ نگار)جمعیت العلمائے اسلام پتوکی کے نائب امیر مولانا عبیداللہ قاسم کے والد قضائے الہی سے وفات پاگئے۔ مرحوم نے اپنی زندگی اسلامی نظام کے نفاز کیلیے وقف کیے رکھی۔انہوں نے اپنی اولاد کو بھی دین کی تبلیغ اور نظام اسلام کے نفاذ کیلیے وقف کیے رکھا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں اولکھ موڑ کے معروف عالم دین اورجمعیت العلمائے اسلام ف پتوکی کے نائب امیر مولانا عبیداللہ قاسم اور مولانا اسداللہ نعمانی کے والد مولانا عبدالکریم نعمانی قضائے الہی سے گزشتہ روز وفات پا گئے۔ مولانا عبدالکریم نعمانی کا جسد خاکی جب انکے آبائی گاوں کبیر والا کیلیے روانہ کیا گیا تو وہاں پر موجود مدرسہ کے طلبا اور اور علما کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے۔انکی وفات سے علاقہ ایک معروف عالم دین،سچے عاشق رسول اور اللہ کے دین کی سربلندی کیلیے کام کرنے والے نیک شخص سے محروم ہو گیا۔جمعیت العلمائے اسلام ف کے پتوکی کے امیر قاری محمد سفیان،معروف عالم دین مولانا عبداعزیز فاروقی،،راو محمد اویس،قاری ظہیر احمد،مفتی شاہد جمیل،صوفی محمد اسماعیل،جماعت اسلامی کے رہنما حاجی محمد رمضان،ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی رہنماآغا عبدالرزاق علوی،جمعیت اہلحدیث کے مولانا معاز خالد،جمعیت العلمائے پاکستان کے رہنما صاحبزادہ سید محمودالحسن رضوی،شیخ مشتاق نورانی،حیدر نورانی اور دیگر سیاسی و مزہبی رہنماوں نے مرحوم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے کہا کہ مرحوم جمعیت العلمائے اسلام کی ایک روحانی اور سیاسی شخصیت تھے اور انکے عقیدت مندوں کا حلقہ پاکستان بھر میں پھیلا ہوا ہے۔مرحوم نے اپنی ساری زندگی نظام مصطفے ﷺکے نفاذ اور مقام مصطفے ﷺ کے تحفظ کیلیے وقف کیے رکھی۔مرحوم کی وفات سے نہ صرف علاقہ بھائی پھیرو بلکہ جمعیت العلمائے اسلام ایک مخلص اور نڈر لیڈر سے محروم ہو گئی ہے اور ایسے لوگ صدیوں کے انسان ہوتے ہیں۔ان رہنماوں نے مرحوم کے پسماندگان سے اظہار ہمدردی کرتے کہا کہ وہ پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے دعائے مغفرت کرتے ہوئے پسماندگان کیلیے صبر جمیل کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی میں ہر ایک کواسلحہ رکھنے کی اجازت ہونی چاہیے، آفاق احمد

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker